لاہور میں نانبائیوں نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے آج (اتوار) سے نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آج سے لاہور میں روٹی کی قیمت 16 روپے اور نان کی قیمت 30 روپے ہوگی۔
پنجاب حکومت نان بائیوں کو سستا آٹا اور میدہ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
اس سے قبل تندور مالکان نے آٹے اور میدہ کی قیمتوں میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے لاہور کی ضلعی انتظامیہ سے نان اور روٹی کی قیمتوں میں بالترتیب 35 روپے اور 25 روپے اضافے کی اجازت مانگی تھی۔
ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ آٹے اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہم قیمتوں میں اضافے پر مجبور ہیں۔