چشتیاں میں کار حادثے میں 6 افراد جاں بحق

 چشتیاں(ڈیلی پاکستان آن لائن)چشتیاں کے گاؤں گجیانی کے قریب کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔



ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے بعد وہ سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔


زخمیوں اور مرنے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ واقعہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ بدقسمت خاندان کار میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے جا رہا تھا۔


کوہاٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوہاٹ کے علاقے ٹانڈا ڈیم میں مدرسے کے 25 طالب علموں سے بھری کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

Previous Post Next Post

Contact Form