کوہلو بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوہلو میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق، مصدقہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر 10 فروری کو بلوچستان کے علاقے کوہلو میں صفائی آپریشن شروع کیا گیا تھا تاکہ دہشت گردوں کو کام کرنے کی آزادی سے محروم رکھا جا سکے۔

علاقے کی صفائی کے دوران چھاپہ مار ٹیم کے قریب ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔

نتیجتا دو افسران میجر جواد اور کیپٹن صغیر شہید ہوئے اور بیرونی خطرے کے خلاف مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔



Previous Post Next Post

Contact Form