حکومت کا آئی ایم ایف پیکج کی بحالی کے لیے بجلی کے نرخوں میں 7 روپے 91 پیسے اضافے کا فیصلہ


 

اسلام آباد:(پاک آنلائن نیوز) وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت قرض پروگرام جاری رکھنے کی شرائط پوری کرنے کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔


آئی ایم ایف کو پیش کیے گئے سرکلر ڈیٹ منیجمنٹ پلان کے مطابق حکومت بجلی کی قیمت میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافہ کرے گی جس میں فروری تا مارچ 2023، مارچ سے مئی 2023 جون سے اگست اور ستمبر سے نومبر شامل ہیں۔


سرکلر ڈیٹ منیجمنٹ پلان کے تحت حکومت اب سے 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ، مارچ سے مئی تک 69 پیسے اور جون سے اگست 2023 تک دوبارہ بڑھا کر 1 روپے 64 پیسے فی یونٹ وصول کرے گی۔ ستمبر سے نومبر تک حکومت بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ اضافہ کرے گی۔

Previous Post Next Post

Contact Form