پی سی بی کا بچوں کے لیے پی ایس ایل 8 کے ٹکٹوں پر 50 فیصد رعایت کا اعلان

 


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے بقیہ میچز کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں 18 سال سے کم عمر کے افراد کے لیے 50 فیصد کمی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ رعایت صرف یہاں ہونے والے لیگ میچز کے لیے ہے اور ہر بی فارم پر صرف ایک ٹکٹ خریدا جا سکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے میچز کے لیے 18 سال سے کم عمر افراد کو 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ رعایت تمام میچوں پر لاگو ہوتی ہے اور ایک ٹکٹ بی فارم پر خریدا جاسکتا ہے۔ اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے ہر بچے کو اپنا بی فارم لانا ہوگا جس پر انہوں نے ٹکٹ خریدا ہے۔

یہ رعایت پی سی بی کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد اگلی نسل کو اس کھیل کو اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔


Previous Post Next Post

Contact Form