آئی ایم ایف پاکستان کو مشکل وقت دے رہا ہے، شہباز شریف

 

اسلام آباد:(پاک آنلائن نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کو 7 ارب ڈالر کے رکے ہوئے قرض پروگرام کو کھولنے کے حوالے سے ٹف ٹائم دے رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم شہباز شریف نے سانحہ مسجد کے بعد حکمت عملی پر غور کرنے کے لئے پشاور میں اپیکس کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ آئی ایم ایف مشن پاکستان میں ہے اور یہ ہمیں مشکل وقت دے رہا ہے'۔

نواز شریف نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے، پاکستان کو اس وقت معاشی بحران کا سامنا ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

پاکستان اس وقت آئی ایم ایف مشن کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے جو 30 جنوری کو اسلام آباد پہنچے تھے تاکہ 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تعطل کا شکار نویں جائزے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔


Previous Post Next Post

Contact Form