خفیہ ایجنسیوں نے ایک اور بھارتی جعلی فلیگ آپریشن بے نقاب کر دیا

 

پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے مودی حکومت کی جانب سے منصوبہ بند ایک اور فالس فلیگ آپریشن کے اسکرپٹ کو بے نقاب کردیا ہے جس کا مقصد اسلام آباد کو بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں دراندازی کے لیے پھنسانا تھا۔

سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے سامنے آنے والے اسکرپٹ کے مطابق بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن فروری 2019 میں ہونے والے پلوامہ دہشت گرد انہ حملے کی برسی کے موقع پر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

بھارتی اسکرپٹ کے مطابق بھارت کے جنوبی اضلاع پلوامہ، کولگام، اننت ناگ اور شوپیا پر ایک خودکش بمبار نے حملہ کرنا تھا۔
اس منصوبے کے تحت بھارتی حکام نے اس حملے کا الزام پاکستان اور اس کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پر عائد کرنا تھا۔
واضح رہے کہ جنوری 2022 میں بھارتی کانگریس کے رہنما ادت راج نے دعویٰ کیا تھا کہ اقتدار کے بھوکے نریندر مودی نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

ایک ٹویٹ میں سابق آئی آر ایس افسر نے وزیر اعظم کی سیکورٹی میں خلاف ورزی کو ایک ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس خوفناک دہشت گردانہ حملے کے پیچھے مودی کا ہاتھ تھا جس میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 40 جوان وں نے اپنی جانیں گنوائیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ہندوستان نے اس طرح کے واقعے کی منصوبہ بندی کی ہے۔


Previous Post Next Post

Contact Form