ڈی جی آئی ایس پی آر نے آرمی چیف کے دورہ امریکا سے متعلق بے بنیاد قیاس آرائیوں کی تردید کردی

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ان قیاس آرائیوں کی تردید کی ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر برطانیہ کے غیر اعلانیہ دورے پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ آرمی چیف امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف پانچویں پاک برطانیہ اسٹیبلائزیشن کانفرنس کے سلسلے میں 5 سے 10 فروری تک برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔



Previous Post Next Post

Contact Form