ارشد شریف کیس: سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ مسترد کردی۔
اس سے قبل جے آئی ٹی رپورٹ چیف جسٹس کے چیمبر میں پیش کی گئی تھی۔ رپورٹ میں کینیا اور متحدہ عرب امارات میں کی جانے والی تحقیقات کی تفصیلات شامل ہیں۔

یہ ٹیم کینیا اور متحدہ عرب امارات میں تحقیقات مکمل کرنے کے بعد گزشتہ ہفتے پاکستان واپس آئی تھی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے خصوصی جے آئی ٹی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے صرف ناکامیوں کی کہانی قرار دیا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کینیا نے ارشد شریف قتل کیس میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیوں بند کیا؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دفتر خارجہ اس معاملے کی تحقیقات کرے اور ریاست کو بریف کرے۔


 

Previous Post Next Post

Contact Form