ارشد شریف قتل کیس: کینیا اور متحدہ عرب امارات میں تحقیقات کے بعد جے آئی ٹی ارکان پاکستان واپس پہنچ گئے

 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کینیا اور متحدہ عرب امارات میں تحقیقات مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ 

سینئر صحافی اور اے آر وائی نیوز کے سابق اینکر کو 23 اکتوبر کو کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں قتل کر دیا گیا تھا جہاں وہ خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔

یاد رہے کہ 8 دسمبر کو وفاقی حکومت نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔
نئی جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، آئی بی، ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کے ارکان شامل ہیں۔ ممبران میں ڈی آئی جی انٹیلی جنس برانچ ساجد کیانی، ایف آئی اے کے وقار الدین سید، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، اویس احمد، مرتضیٰ افضل ملٹری انٹیلی جنس اور محمد اسلم شامل ہیں۔
کینیا میں سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی جے آئی ٹی ارکان کینیا اور متحدہ عرب امارات میں موجود تھے۔ ممبران نے سینئر صحافی کے آخری دنوں کے دوران کیے گئے رابطوں کی تفصیلات جمع کیں۔

توقع ہے کہ کمیٹی اگلے ہفتے سپریم کورٹ کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔


Previous Post Next Post

Contact Form