ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور فرانس کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا 14 واں دور جمعہ کو پیرس میں منعقد ہوا۔
پاکستان کی جانب سے سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان جبکہ فرانس کی جانب سے وزارت خارجہ کی سیکرٹری جنرل این میری ڈیسکوٹس نے قیادت کی۔ فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد اور دیگر سینئر حکام نے سیکرٹری خارجہ کے ہمراہ کام کیا۔
پاکستان اور فرانس نے اس موقع پر دوطرفہ تعاون کے روڈ میپ پر دستخط کیے جس میں سیاسی، اقتصادی، ترقی، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم، ثقافت، سیاحت، دفاع، سلامتی اور انسداد دہشت گردی، مہاجرت، موسمیاتی تبدیلی اور کثیر الجہتی ڈومینز میں اعلیٰ سطحکے تبادلوں اور تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو گہرا کرنا شامل ہے۔