پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔ عالیہ ریاض نے 30 گیندوں پر 7 چوکے اور ایک چھکا لگا کر سب سے زیادہ 48 رنز بنائے۔
عائشہ نسیم نے 12 گیندوں پر 21 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے چوکا اور چھکا لگایا۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ایابونگا کھاکا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
سن لوس کی ٹیم نے اوپنر لورا وولوارٹ کی نصف سنچری کی مدد سے 143 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں پورا کیا۔
انہوں نے 42 گیندوں پر پانچ چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے۔ انہوں نے تازمین بریٹس (37 گیندوں پر 36) کے ساتھ 107 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔
عالیہ ریاض نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثنا نے بھی بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل آئرلینڈ نے دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔