مکہ مکرمہ جانے والی بس حادثے میں 20 عمرہ زائرین جاں بحق، 29 زخمی

 

مکہ مکرمہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 20 زائرین جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے۔

العربیہ نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
حجاج کرام میں سعودی شہری اور مختلف قومیتوں کے باشندے شامل تھے۔

آن لائن گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری دفاع کی ٹیمیں پہاڑی سڑک کے کنارے مکمل طور پر تباہ ہونے والی بس میں سوار ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ عسیر گورنری میں 14 کلومیٹر طویل عقبات شار روڈ پر اس وقت پیش آیا جب وہ خمیس مشیط سے ابہا جا رہی تھی۔

اطلاعات کے مطابق بس پہاڑوں سے گزرتے ہوئے ایک پل سے نیچے جا رہی تھی کہ اس میں بریک فیل ہو گیا جس کی وجہ سے وہ پل کے آخر میں ایک بیریئر سے ٹکرا گئی اور الٹ گئی اور آگ لگ گئی۔

شہری دفاع اور ہلال احمر کی ٹیموں کو وہاں سے گزرنے کی اجازت دینے کے لئے عقبات شار کی طرف جانے والی تمام سڑکیں بند کردی گئیں۔

زخمی مسافروں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ حادثہ رمضان المبارک کے دوران پیش آیا ہے، جس میں مسلمانوں کی بڑی تعداد اس مقدس مہینے میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ کا سفر کرتی ہے۔


Previous Post Next Post

Contact Form