اسلام آباد:(پاک آنلائن نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے صدر مملکت عارف علوی کو لکھے گئے خط میں پنجاب میں انتخابات کی تاریخ 30 اپریل سے 7 مئی تک تجویز کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے اراکین اور سیکرٹری نے بھی شرکت کی۔
الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے تیار ہے۔
الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا کو بھی خط لکھا ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 90 دن میں انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔