امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی

 


اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی 0.36 روپے کی کمی سے 283.92 روپے پر بند ہوئی۔


گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔


فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 286.50 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اس سے قبل انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔


انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں ڈالر 0.03 روپے اضافے سے 283.55 روپے پر بند ہوا۔ ایک روز قبل ڈالر 283.58 روپے پر بند ہوا تھا۔


فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 285.2 روپے اور قیمت فروخت 287 روپے ریکارڈ کی گئی۔

Previous Post Next Post

Contact Form