عمران خان نے عام انتخابات کے لیے سپریم کورٹ سے تمام امیدیں وابستہ کر لیں

 


لاہور:(پاک آنلائن نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں عام انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ سے تمام امیدیں وابستہ کر لی ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے سوال کیا کہ کیا معاشی بحران اور دہشت گردی 8 اکتوبر کو ختم ہوجائے گی؟ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ 8 اکتوبر کو صورتحال مزید خراب ہوجائے گی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکمران کچھ بھی کر سکتے ہیں اگر وہ ایک بار آئین کی خلاف ورزی کرنے کا فیصلہ کریں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ سابق فوجی آمر ضیاء الحق نے 90 دن میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن وہ 11 سال تک اقتدار میں رہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ تمام پاکستانیوں کی آخری امید ہے ورنہ موجودہ بحران سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے جبکہ ان کے خلاف دہشت گردی کے 40 مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر ملک کو کینا جمہوریہ میں تبدیل کردیا جائے گا۔

پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ جب وہ اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے لیے گئے تو پولیس ان کے گھر میں گھس گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی کسی گھر پر حملے کا جواز پیش نہیں کر سکتا۔

Previous Post Next Post

Contact Form