مریم نواز کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

 


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ شاہد رانا کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز ایک بڑی سیاسی جماعت کی سربراہ ہیں۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے عدلیہ کے سینئر ججوں پر الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی جج کے خلاف کوئی اعتراض ہے تو رپورٹ کرنے کے لئے مناسب پلیٹ فارم موجود ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔
مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے ملک میں معاشی بحران کا ذمہ دار سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق ججز کو قرار دے دیا۔
مریم نواز نے فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران ایک بار پھر سابق ججز اور عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے لئے ملی بھگت کی اور قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ انصاف تمام لوگوں کو یکساں طور پر ملنا چاہئے۔ انہوں نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم پر ایک بے کردار، نااہل اور کلائی گھڑی چور مسلط کیا گیا ہے اور ایک گیدڑ قوم کا رہنما کیسے بن سکتا ہے۔


Previous Post Next Post

Contact Form