مریم نواز کا گوجرانوالہ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ



 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کا الیکشن گوجرانوالہ سے لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 63 سے الیکشن لڑیں گے۔


مریم نواز نے اپنے کاغذات نامزدگی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی نائب صدر شعیب بٹ کے حوالے کر دیے ہیں۔


ایک بیان میں شعیب بٹ نے کہا کہ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کل ریٹرننگ افسر (آر او) کے دفتر میں جمع کرائے جائیں گے۔

2018 کے عام انتخابات میں اشرف انصاری پی پی 63 سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔ تاہم بعد میں انہوں نے کچھ عرصے بعد پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور کے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔


سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پی پی 147، پی پی 147 اور پی پی 163 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور وہ لاہور کے تین حلقوں سے پنجاب الیکشن میں حصہ لیں گے۔


واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز امریکا اور لندن میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ تین ماہ گزارنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

Previous Post Next Post

Contact Form