اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس اور سول متفرق درخواست واپس لینے کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 48 کے مطابق وزیراعظم کے مشورے پر منظوری دی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ انیس احمد شہزاد کے حق میں اپنے پاور آف اٹارنی پر بھی دستخط کیے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لیں کیونکہ یہ سیاسی محرکات پر مبنی ہے۔