لاہور: نگران پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جلسے کے دوران محاصرے کی صورت میں زمان پارک میں جوابی کارروائی کی جائے گی۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو 22 مارچ کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی اور آتشزنی ہوئی تو زمان پارک میں جوابی کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس پی ٹی آئی کے جلسے کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنے پر غور کر رہی ہے اور سابق وزیراعظم کی حیثیت سے صرف عمران خان کو سیکیورٹی دی جائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت 22 مارچ کو مینار پاکستان پر پاور شو کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کے روبرو پیشی کے ایک روز بعد زمان پارک اور اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والی جھڑپوں کے ایک روز بعد پارٹی کارکنوں اور حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔