فواد چوہدری نے مریم نواز کی متنازع ٹویٹ کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کرلیا

 


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف متنازع ٹویٹ کرنے پر ایف آئی اے میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے سابق وزیراعظم کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی صحت کو متنازع بنا کر کارکنوں کو مایوس کرنے کی کوشش کی گئی، تحقیقاتی ادارے سے مریم نواز کے خلاف متعلقہ کارروائی کی جائے۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ جس نے بھی عمران خان کی مدد کی اس کی بے عزتی کی گئی، انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو 'غیر ملکی ایجنٹ' قرار دیا۔ عمران خان کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان میں افراتفری پیدا کریں تاکہ یہ ملک آگے نہ بڑھ سکے۔


Previous Post Next Post

Contact Form