اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
28 فروری کو اسلام آباد کی ایک عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے پیش نہ ہونے پر سابق وزیراعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے دلائل کی مختصر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔
سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل علی بخاری، قیصر امام اور گوہر علی خان عدالت میں پیش ہوئے۔
گزشتہ روز اسلام آباد پولیس کی ایک ٹیم عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پہنچی تھی لیکن زمان پارک میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پولیس پارٹی کی مزاحمت کی تھی۔
توشہ خانہ کا فیصلہ
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں آرٹیکل 63 (1) (پی) کے تحت نااہل قرار دے دیا۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
28 فروری کو اسلام آباد کی ایک عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے پیش نہ ہونے پر سابق وزیراعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے دلائل کی مختصر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔
سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل علی بخاری، قیصر امام اور گوہر علی خان عدالت میں پیش ہوئے۔
گزشتہ روز اسلام آباد پولیس کی ایک ٹیم عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پہنچی تھی لیکن زمان پارک میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پولیس پارٹی کی مزاحمت کی تھی۔
توشہ خانہ کا فیصلہ
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں آرٹیکل 63 (1) (پی) کے تحت نااہل قرار دے دیا۔ ...