حکومت کا مستحق خاندانوں میں مفت آٹا تقسیم کرنے کا فیصلہ

 


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رمضان المبارک سے قبل مستحق خاندانوں میں مفت آٹا تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ وزیراعظم نے 18 مارچ سے یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن (یو ایس سی) میں قائم 40 پوائنٹس سے اسلام آباد میں ایک لاکھ 85 ہزار مستحق خاندانوں میں مفت آٹا تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔

مستحق خاندانوں کا ڈیٹا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے اکٹھا کیا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہریوں کو لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے سے بچنے کے لئے مناسب انتظامات کیے جائیں۔
وفاقی حکومت پنجاب اور خیبر پختونخوا (کے پی) میں مجموعی طور پر 15,800,000 مستحق خاندانوں میں مفت گندم تقسیم کرے گی۔

مزید برآں 50 رمضان بازاروں کے ذریعے بلوچستان میں شہریوں کو سستے داموں آٹا فراہم کیا جائے گا۔


Previous Post Next Post

Contact Form