پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم فٹ بال کے اسٹیج پر واپسی کے بعد اولمپکس کوالیفائرز میں اپنی پہلی شرکت کے لیے کمر بستہ ہے۔ پاکستان پیرس اولمپکس کوالیفائرز کے راؤنڈ ون کے گروپ ای میں شامل ہے۔ ٹیم کو فلپائن، ہانگ کانگ اور تاجکستان کے ساتھ گروپ کیا گیا ہے ، جن سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مضبوط مقابلہ فراہم کریں گے۔
ٹیم کا پہلا میچ 5 اپریل کو فلپائن، 8 اپریل کو ہانگ کانگ اور 11 اپریل کو تاجکستان کے خلاف ہوگا۔ تمام میچز ہسور سٹی کے ہسور سینٹرل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ شام 4 بجے جبکہ آخری میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔