پی سی بی نے ویمنز لیگ میچز کیلئے غیر ملکی کرکٹرز کی فہرست جاری کردی

 


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خواتین لیگ کے تین نمائشی میچز راولپنڈی میں کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان کردیا۔

سابق کپتان بسمہ معروف اور آل راؤنڈر ندا ڈار کی قیادت میں ایمازونز اور سپر ویمنز بالترتیب 8، 10 اور 11 مارچ کو پی ایس ایل 8 کے میچز کھیلیں گے۔

میچز ہائی آکٹین ہوں گے کیونکہ معروف غیر ملکی خواتین کرکٹرز ایکشن میں ہوں گی۔

اس فہرست میں ٹیس فلنٹوف (آسٹریلیا)، ڈینی واٹ (انگلینڈ)، لورا ڈیلنی (انگلینڈ)، لارین ون فیلڈ ہل (انگلینڈ)، ٹیمی بیومونٹ (انگلینڈ)، مایا باؤچر (انگلینڈ)، لورا وولوارٹ (جنوبی افریقہ)، لیا تاہوہو (نیوزی لینڈ)، چماری اتھاپاتھو (سری لنکا) اور جہانآرا عالم (بنگلہ دیش) شامل ہیں۔


Previous Post Next Post

Contact Form