حکومت نے اسپانسر شپ اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کردی

 

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے اسپانسر شپ اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

وزارت حج کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین نوٹیفکیشن کے مطابق حج 2023 کے لیے اسپانسر شپ سکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 7 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔
عازمین حج 7 اپریل تک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ وزارت نے تمام غیر ملکی مشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حج اسکیم کی اسپانسرشپ کی ڈیڈ لائن میں توسیع سے آگاہ کریں۔


Previous Post Next Post

Contact Form