MET OFFICE FORECAST RAIN IN KARACHI, OTHER PARTS OF SINDH

 


محکمہ موسمیات نے 29 سے 30 مارچ تک کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارش اور بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے۔ پی ایم ڈی کے مطابق بلوچستان میں داخلے کے بعد نئی مغربی لہر خطے کو متاثر کر رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل کے دوران جیکب آباد، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، لاڑکانہ، دادو، جامشورو، سکھر، گھوٹکی، کشمور اور سانگھڑ میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ اور جمعرات کو کراچی ڈویژن، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، میرپورخاص، سجاول اور ٹنڈو محمد خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوکنڈی، دالبندین، کوئٹہ، ژوب، بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، سبی، لورالائی، قلات، خضدار، لسبیلہ، پنجگور، آواران اور کیچ میں 28 سے 31 مارچ تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


ایک اور مغربی لہر یکم اپریل کو ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے اور 04 اپریل تک خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Previous Post Next Post

Contact Form