کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے یوم علی کے موقع پر 12 اپریل کو صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے محکمہ تعلیم کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 22 فروری 2022 کو ہونے والے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلے کی تعمیل میں محکمہ کالج ایجوکیشن کے انتظامی کنٹرول میں آنے والے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے یوم علی (21 رمضان 1444) کی مناسبت سے بدھ 12 اپریل 2023 کو بند رہیں گے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت 12 اپریل کو ملک بھر میں منایا جائے گا۔
یوم علی 21 رمضان المبارک کو منایا جاتا ہے اور ملک بھر میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کی یاد میں بڑے جلوس نکالے جاتے ہیں۔