مردم شماری کی ڈیڈ لائن میں توسیع، پاکستان کی مجموعی آبادی 23 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ گئی

 


اسلام آباد:ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) نے پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے فیلڈ ورک میں ایک بار پھر مزید 5 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملک کی مجموعی آبادی 23 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
ترجمان نیب کے مطابق خیبرپختونخوا اور کشمیر میں 100 فیصد، پنجاب میں 99 فیصد، سندھ میں 98 فیصد، اسلام آباد میں 90 فیصد اور بلوچستان میں 82 فیصد مردم شماری کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

دریں اثنا وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کا گیارہواں اجلاس ہوا جس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے فیلڈ آپریشن اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔

چیف مردم شماری کمشنر ڈاکٹر نعیم الظفر نے مردم شماری کے عمل کی پیش رفت پیش کی۔ انہوں نے فورم کو آگاہ کیا کہ 156 اضلاع میں سے 122 اضلاع میں 100 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ باقی اضلاع میں 90 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے۔

ایک بیان میں پی بی ایس کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی آبادی 234 ملین (23.4 کروڑ) تک پہنچ گئی ہے جو 2017 کے مقابلے میں 8.06 فیصد زیادہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ 2017 کے اعداد و شمار کے مقابلے میں ملک کی آبادی میں 10.71 ملین کا اضافہ ہوا ہے۔


Previous Post Next Post

Contact Form