طورخم(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے طورخم بارڈر کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ملبے سے ایک اور لاش نکال لی جس کے بعد ملبے سے لاشوں کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی۔
بدھ کے روز کے پی کے ضلع خیبر میں طورخم ایکسپورٹ روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں سامان سے لدے متعدد ٹرک اور کنٹینر ملبے تلے دب گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے جوان امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب تک ملبے سے 4 لاشیں اور 12 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔
پاک فوج کی امدادی ٹیمیں جن میں انجینئرنگ یونٹ، آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو شامل ہیں، متعدد ڈمپرز، ڈوزرز اور دیگر آلات اور مشینری کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر سڑک کو ٹریفک کے لیے صاف کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی کے قریب شاہراہ نور جہاں روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی۔
ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی گاڑیاں رک گئیں جبکہ ایک ہجوم سڑک کے بند ٹریک کی ویڈیو ز بنا رہا تھا جو بڑے پتھروں اور سلابوں سے ٹکرا گیا تھا۔