پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔
پاک فوج کی جنگی کارروائیوں پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دیتے ہوئے آئی ایس پی آر نے کہا کہ افواج جدید ترین جنگی ہتھیاروں سے لیس ہیں جو ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا اور مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں پر سوالات اٹھائے گئے۔
ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کی مسلح افواج وطن کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور ملک کی خودمختاری کو یقینی بنانے کے لئے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔
اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مبینہ طور پر دو سینئر صحافیوں کو بتایا تھا کہ پاک فوج کے پاس گولہ بارود اور معاشی طاقت کی کمی ہے۔