لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے دوران بابر اعظم کی تیسری ٹی ٹوئنٹی سنچری کے بعد پاکستانی کپتان بھارتی کرکٹر روہت شرما کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں جو اس وقت چار سنچریوں کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔
بابر اعظم اس فارمیٹ میں ایک سے زیادہ سنچریاں بنانے والے واحد پاکستانی بلے باز ہیں۔ اس سنچری نے بابر اعظم کو سب سے زیادہ ٹی 20 سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں سب سے اوپر پہنچا دیا ہے۔
روہت اور بابر اعظم کے بعد چیک کھلاڑی صباون داویزی (3 سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں)، آسٹریلیا کے گلین میکسویل (3 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں)، نیوزی لینڈ کے کولن منرو (3 سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں) اور بھارت کے سوریا کمار یادو (3 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں) ہیں۔
پاکستانی کپتان نے وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ 99 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 2-0 کی برتری دلائی۔
تاہم رضوان کو میٹ ہنری نے آؤٹ کیا جنہوں نے اگلی گیند پر فخر زمان کو بھی آؤٹ کیا۔
Source : Geo News