پنجاب الیکشن: عمران خان آج امیدواروں کے انٹرویوز کریں گے

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان 14 مئی کو سپریم کورٹ کی جانب سے اعلان کردہ پنجاب انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوکریں گے۔



تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان پنجاب انتخابات سے قبل امیدواروں کے براہ راست انٹرویو کریں گے اور اس تناظر میں پنجاب کے پی پی 1 سے پی پی 50 تک پی ٹی آئی کے امیدواروں کا براہ راست انٹرویو کریں گے۔


سابق وزیراعظم ذاتی طور پر پی ٹی آئی امیدواروں کی ساکھ کا جائزہ لیں گے اور امیدواروں کو ٹکٹ دینے سے قبل پارٹی اور کارکنوں سے رائے بھی طلب کی جائے گی۔


واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات میں تاخیر سے متعلق الیکشن واچ ڈاگ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے صوبے میں انتخابات کی تاریخ 14 مئی مقرر کی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ 14 مئی 2023 کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے اکتوبر میں پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق اپنا سابقہ شیڈول بھی واپس لے لیا۔

شیڈول کے مطابق 10 اپریل کو کاغذات نامزدگی مسترد یا قبول کرنے سے متعلق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکتی ہیں۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اپیلٹ ٹریبونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلہ کرنے کی آخری تاریخ 17 اپریل ہوگی اور امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرستیں 18 اپریل کو شائع کی جائیں گی۔


کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اجازت 19 اپریل تک ہوگی جبکہ امیدواروں کو 20 اپریل 2023 کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔

Previous Post Next Post

Contact Form