تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے منصوبے پر تبادلہ خیال

 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے آن لائن شرکت کی۔



پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ایکشن پلان کے علاوہ دیگر اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں سرکاری کالجوں کو ڈویژنل سطح کی یونیورسٹیوں کے ساتھ الحاق بھی شامل ہے۔ انہوں نے الحاق کے عمل کو ہموار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔


پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے آرٹس/ سائنس/ کامرس پارٹ ون اور پارٹ ٹو اور بی اے سماعت سے محروم سالانہ امتحانات 2023ء میں ایسوسی ایٹ ڈگری کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ تمام ریگولر، لیٹ کالج، پرائیویٹ، امپرائزیشن ڈویژن، ایڈیشنل مضامین اور اسپیشل کیٹیگریز (ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، فارم ڈی، جنرل نرسنگ، فاضل، وفاق المدارس) کے امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ داخلہ فارم صرف آن لائن کے ذریعے وصول کیے جائیں گے اور کوئی داخلہ فارم ہاتھ یا ڈاک کے ذریعے وصول نہیں کیا جائے گا۔ اب سنگل فیس کے ساتھ امتحانات کے لئے آن لائن داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 15 مئی 2023 ہے جبکہ فارم ڈبل فیس کے ساتھ 16 مئی 2023 سے 30 مئی 2023 تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ تفصیلات www.pu.edu.pk پر دستیاب ہیں۔

Previous Post Next Post

Contact Form