پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اور پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔ اس کمی کا اطلاق 22 سے 25 اپریل تک تمام گھریلو پروازوں پر ہوگا۔
پاکستان ریلویز نے بھی ٹرینوں کے کرایوں میں 33 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان پی آر کے مطابق کمی کا اطلاق عید کی تعطیلات کے دوران مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہوگا۔
قبل ازیں حکومت نے عیدالفطر پر پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔