پرویز الٰہی کا شہباز شریف سے استعفے کا مطالبہ

 


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے آئین کی خلاف ورزی پر وزیراعظم شہباز شریف کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل مخلوط حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے پنجاب انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
پرویز الٰہی نے سوال کیا کہ چیف جسٹس کو استعفیٰ کیوں دینا چاہیے کیونکہ انہوں نے آئین کا احترام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بجائے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئین کی خلاف ورزی پر عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف ایک بار پھر 90 کی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے بھی کہا کہ وہ اپنا غیر آئینی رویہ تبدیل کرے ورنہ نتائج کا سامنا کرے۔

موجودہ صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ ادارے اتنے کمزور نہیں ہیں کہ وہ صوبائی انتخابات میں سیکیورٹی فراہم نہ کرسکیں۔ سپریم کورٹ نے اداروں کی رپورٹس دیکھنے کے بعد انتخابات کے حق میں فیصلہ دیا۔

ایک روز قبل وفاقی حکومت نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ مطالبہ جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے انتخابات میں تاخیر سے متعلق ازخود نوٹس پر اختلافی نوٹ جاری کرنے کے بعد سامنے آیا۔

Previous Post Next Post

Contact Form