سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کی توہین کی، بلاول بھٹو

 


اسلام آباد:(پاک آنلائن نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ پر ایوان کے فیصلوں کو کمزور کرکے پارلیمنٹ کی توہین کرنے کا الزام عائد کردیا۔

قومی اسمبلی کے فلور پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کے لیے فنڈز پارلیمنٹ کی اجازت کے بغیر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو جاری نہیں کیے جا سکتے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پارلیمنٹ کے فیصلوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اگر پارلیمنٹ فنڈز جاری کرنے کی اجازت دیتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل کرنے کا پابند ہے۔ یہ جمہوریت اور آئین کے بنیادی اصول کے خلاف ہے۔ پارلیمنٹ کے پاس یہ فیصلہ کرنے کا اختیار ہے کہ عوام کا پیسہ کیسے خرچ کیا جاسکتا ہے اور اسے کہاں خرچ کیا جاتا ہے۔


Previous Post Next Post

Contact Form