طورخم(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک افغان سرحد پر طورخم لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے سے لاشوں اور کنٹینرز کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر عبدالناصر خان کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے آپریشن مکمل کرتے ہوئے لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے سے تمام 8 لاشیں، 13 کنٹینرز اور 20 ٹرک نکال لیے۔
لاشیں جن میں زیادہ تر افغان ڈرائیور ہیں، کو سرحد پر افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا، حکام روٹ پر ٹریفک کی نقل و حرکت کو بحال کرنے کے لئے شاہراہ کو صاف کرنے میں مصروف ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ہدایت پر جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی ٹیکنیکل ٹیم کل جائے حادثہ کا دورہ کرے گی۔