پنجاب الیکشن: اسٹیٹ بینک سے کوئی فنڈ وصول نہیں ہوا، سپریم کورٹ

 


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب الیکشن کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے فنڈز کی فراہمی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔


الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت رپورٹ آج پیش کرنے کا حکم دیا گیا کیونکہ سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ گزشتہ روز ختم ہوگئی تھی۔


الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے عدالت کی ہدایت کے باوجود پنجاب انتخابات کے لیے 21 ارب روپے منتقل نہیں کیے۔


14 اپریل کو پنجاب اور کے پی میں انتخابات میں تاخیر کے کیس کی سماعت کرنے والے تین رکنی بینچ نے اسٹیٹ بینک کو حکم دیا تھا کہ وہ انتخابات کے لیے براہ راست 21 ارب روپے جاری کرے اور 18 اپریل کو اپنی رپورٹ پیش کرے۔ 

Previous Post Next Post

Contact Form