چوہدری پرویز الٰہی پر دہشت گردی کا مقدمہ درج

 


لاہور:(پاک آنلائن نیوز) پنجاب پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا۔ 

لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب سمیت 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 7 شامل ہے اور 13 دیگر الزامات ہیں جن میں اقدام قتل، فسادات اور سرکاری اہلکاروں پر حملہ شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق چھاپہ مار ٹیم پر پٹرول بم، پتھر اور لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) کی ٹیم نے پنجاب پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے لاہور میں ظہور الٰہی روڈ پر واقع گھر پر چھاپہ مارا تھا۔

پولیس نے چھاپے کے دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے گھر میں کام کرنے والے ملازمین سمیت کم از کم 25 افراد کو گرفتار کیا تھا۔


Previous Post Next Post

Contact Form