وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج ہوگا۔ آئندہ اجلاس کے شرکا انتخابی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتیں پارلیمنٹ میں حکومت کے موقف کو اجاگر کرنے کی حکمت عملی پر غور کریں گی۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ:
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے 22 مارچ کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 اکتوبر تک ملتوی کرنے کے حکم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے حکومت کو 10 اپریل تک پنجاب میں انتخابات کے لیے 21 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو کرانے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے پنجاب کی نگران حکومت کو کمیشن کی معاونت کی ہدایت کی۔


Previous Post Next Post

Contact Form