ایف آئی اے نے جعلی کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے والے آئی این ٹی ایل نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا

 

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جعلی کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے والے بین الاقوامی کرمنل نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے ہوئے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔


فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ایک اہم ملزم کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر بین الاقوامی منی لانڈرنگ نیٹ ورک سے وابستہ تھا۔ یہ گرفتاری ایجنسی کے اینٹی منی لانڈرنگ سیل کے چھاپے کے دوران کی گئی۔


حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کی شناخت گارڈن ٹاؤن کے رہائشی افتخار رسول کے نام سے ہوئی ہے جو عالمی نیٹ ورک کا اہم رکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ افتخار رسول نے منی لانڈرنگ کے لیے اپنے بینک اکاؤنٹس استعمال کرنے کے لیے 41 جعلی کمپنیاں قائم کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایجنسی نے منی لانڈرنگ اور لاکھوں روپے کی غیر قانونی حوالہ ہنڈی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا ہے جو افتخار کی نگرانی میں شریک ملزمان قیصر مشتاق اور عاصم حسین کے ساتھ مل کر کیے گئے تھے۔



مارچ میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی جانب سے گرفتار کیے گئے دو مشتبہ افراد نے کراچی میں جعلی کرنسی کے کاروبار کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کیے تھے۔


دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ کراچی میں ایک گینگ جعلی کرنسی کا کاروبار چلا رہا ہے۔ گرفتار افراد نے گینگ میں کام کرنے والے 21 ساتھیوں کے نام بھی بتائے۔

گرفتار افراد کی شناخت عمران اور شہید اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شہر بھر میں جعلی کرنسی نوٹ گردش کر رہے ہیں، گینگ کے ارکان امریکی ڈالر، سعودی ریال، برطانوی پاؤنڈ اور یو اے ای درہم سمیت مختلف ممالک کی جعلی کرنسیاں چھاپ رہے ہیں۔

Previous Post Next Post

Contact Form