اسلام آباد:سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 کو ایکٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا مقصد چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کے ازخود نوٹس کے اختیارات کو محدود کرنا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مطلع کیا کہ مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا بل اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 75 کی شق (21 اپریل 2023 سے) کے تحت صدر مملکت کی جانب سے منظور کیا گیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دوسری بار سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 کی منظوری دینے سے انکار کرتے ہوئے اسے پارلیمنٹ کو واپس بھیج دیا۔Supreme Court (Practice and Procedure) Act, 2023 of the Majlis-e-Shoora (Parliament) is deemed to have been assented by the President W.e.f 21 April 2023, under Clause (2) of the Article 75 of the Constitution of Islamic Republic of Pakistan. It is hereby published for general… pic.twitter.com/FIpBmJsALs
— National Assembly of 🇵🇰 (@NAofPakistan) April 21, 2023