پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

 


اسلام آباد:(پاک آنلائن نیوز) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1350 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 


سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1350 روپے اضافے سے 2 لاکھ 18 ہزار 200 روپے ہوگئی جبکہ گزشتہ روز سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 850 روپے تھی۔


اسی طرح 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1157 روپے اضافے سے ایک لاکھ 87 ہزار 71 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت ایک لاکھ 70 ہزار 421 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 71 ہزار 482 روپے ہوگئی۔


فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2530 روپے اور 2170 روپے پر بند ہوئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 26 ڈالر اضافے سے 2000 ڈالر ہوگئی جبکہ اس کی قیمت 1974 ڈالر تھی۔


دریں اثنا انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ 43 پیسے اضافے سے 283.46 روپے پر بند ہوا جو گزشتہ روز 283.89 روپے پر بند ہوا تھا۔


فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 287.5 روپے اور قیمت فروخت 290 روپے ریکارڈ کی گئی۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق یورو کی قیمت 83 پیسے کی کمی سے 310.60 روپے پر بند ہوئی جو گزشتہ روز 311.43 روپے پر بند ہوئی تھی۔

Previous Post Next Post

Contact Form