پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس علی امین گنڈاپور کو وفاقی دارالحکومت لے گئی ہے جہاں پی ٹی آئی رہنما کے خلاف مقدمہ درج ہے۔
مزید برآں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو پولیس کے اسلام آباد پہنچنے پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کو ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی) خان سے 5 گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد نوید کا کہنا تھا کہ ملزمان نجی سیکیورٹی کمپنی کے نام پر اسلحہ لاہور منتقل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔