سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہوا تو عمران خان کا احتجاج کا انتباہ

 


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے پنجاب میں انتخابات کرانے سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ کیا تو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

لاہور کے زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے پنجاب الیکشن 14 مئی کو کرانے کے سپریم کورٹ کے احکامات کو مسترد کرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

عمران خان نے ملک میں قانون کی بالادستی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگل کے قانون سے کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک قوم تباہ ہو جاتی ہے جہاں طاقتور مجرموں کو سزا نہیں دی جاتی، وہ چوروں کو پکڑنے میں ناکام رہے کیونکہ اصل طاقت قمر جاوید باجوہ کے پاس ہے۔


Previous Post Next Post

Contact Form