سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کا عید الفطر کی برکتوں کا تبادلہ

 

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان نے عید الفطر کی برکتوں کا تبادلہ کیا ہے۔



شہزادہ فیصل نے عبداللہیان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور کے ساتھ ساتھ حالیہ معاہدے کے بعد اگلے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے میں سعودی عرب اور ایران نے مارچ میں سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔


سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک نے 2016 میں تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے پر ایرانی حکومت کے حامیوں کے حملے کے بعد ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کر دیے تھے۔


نئے معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے جون میں اپنے سفارت خانوں اور مشنوں کو دوبارہ کھولنے اور 20 سال قبل دستخط کیے گئے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے معاہدوں پر عمل درآمد کا عہد کیا ہے۔

Previous Post Next Post

Contact Form