ایران نے یوکرین کا طیارہ مار گرانے کے جرم میں قید کی سزا سنا دی

 


ایران نے کہا ہے کہ مشتبہ افراد میں میزائل دفاعی اہلکار بھی شامل ہیں جنہوں نے 'تباہ کن غلطی' کی تھی۔

ایران کی عدلیہ نے جنوری 2020 میں یوکرین انٹرنیشنل ایئر لائنز کی کمرشل پرواز کو مار گرانے کے ذمہ دار 10 نامعلوم افراد کو قید کی سزا ئیں سنائی ہیں۔


سرکاری عدالتی نیوز سائٹ کے مطابق اس کیس کے مرکزی ملزم کی شناخت صرف تور ایم ون میزائل ڈیفنس سسٹم کے کمانڈر کے طور پر کی گئی ہے جس نے طیارے کو دو میزائلوں سے مار گرایا تھا، اسے احکامات پر عمل نہ کرنے پر 10 سال اور 'نیم دانستہ قتل میں معاون' ہونے پر تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

Previous Post Next Post

Contact Form