اسلام آباد کی مشہور بیکری “تہذیب” کے ملازمین ہیپاٹاٹیس کے مریض ہونے کے باوجود بیکری پہ کام کرتے رہے، محکمہ صحت کی جانب سے مطلع کئے جانے کے باوجود چھ ملازمین بیکری میں کام کر رہے تھے۔ کورٹ آرڈر پر بلیو ایریا مین برانچ کو سیل کر دیا گیا۔ #TehzeebBakers #Hepatitis pic.twitter.com/OEEQQA9jIA
— Hammad Balghari (@Hammadbalghari) April 11, 2023
حکام نے یہ معاملہ تہذیب بیکرز کی انتظامیہ کے علم میں لایا تھا اور ہدایت کی تھی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کارکنوں کو فوری طور پر کام کرنے سے روکا جائے۔
تاہم، احکامات پر عمل کرنے کے بجائے، تہذیب بیکرز کی انتظامیہ نے مذکورہ 6 کارکنوں کو اپنا کام جاری رکھنے کی اجازت دی۔ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے سینئر اسپیشل مجسٹریٹ نے تہذیب بیکرز کو سیل کر دیا ہے۔
مجسٹریٹ کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تہذیب بیکرز نے سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے اور عوام میں بڑے پیمانے پر ہیپاٹائٹس کی منتقلی کا ذمہ دار ہے۔
لہٰذا عوام میں ہیپاٹائٹس کی منتقلی کا سبب بننے پر تہذیب بیکرز کو سیل کر دیا گیا ہے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ تہذیب بیکرز کو سیل کرنے سے عوام ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہونے سے بچ جائیں گے۔