ایم کیو ایم پاکستان نے اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کا اہم اجلاس طلب کرلیا

 


کراچی:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد کے اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کا اہم اجلاس منگل کو طلب کرلیا۔


ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کراچی اور حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کو منگل کی سہ پہر تین بجے صدرآباد ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔


ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرے گی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے موصول ہونے والے نوٹسز کے حوالے سے اراکین پارلیمنٹ سے مشاورت کرے گی۔

رابطہ کمیٹی پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے مرتب کردہ مردم شماری کے نتائج کے حوالے سے اپنے تحفظات پر بھی غور کرے گی۔


قبل ازیں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو کراچی میں ڈیجیٹل مردم شماری کے خلاف اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔


ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال اور جاوید حنیف شامل تھے جنہوں نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی اور شہر میں جاری مردم شماری کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا۔

Previous Post Next Post

Contact Form